کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان اسمبلی کی2خالی نشستوں پرپولنگ21اپریل کوہوگی، شیڈول جاری

کوئٹہ(پی پی آئی) الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی دو خالی نشستوں پی بی 20 خضدار III اور پی بی 22 لسبیلہ کے ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت ریٹرنگ آفیسران نے پبلک نوٹس جاری کر دیئے ہیں 16 سے 18 مارچ تک ریٹرننگ آفیسر کے پاس امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے اسی روز نامزد امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت ہوگی پی پی آئی کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ تک کی جائے گی 25 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی اور ایپلیٹ ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست کی اشاعت بھی اسی روز جاری ہوگی 29 مارچ کو امیدواروں کی دستبرداری اور نظرثانی شدہ لسٹیں جاری کی جائیں گی جبکہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 30 مارچ کو ہوگی اور پولنگ 21 اپریل 2024 کو ہوگی۔