سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، افسران سمیت 7 جوان شہید

میر علی (پی پی آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گرد حملے میں افسران سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر اور سپاہی راجہ، سپاہی سجاد شامل ہیں۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرانے کے بعد متعدد خودکش حملے کیے گئے، خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گرگیا۔