سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 فورسز  نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا: شہباز شریف

اسلام آباد(پی پی آئی)صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، بلاول بھٹو، علیم خان، وزراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کئی اہم شخصیات نے  میر علی میں دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی  ہے۔پی پی آئی کے مطابق  وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرکے دہشتگردی کی نرسریوں کوتباہ کرناہوگا۔ افواج پاکستان کے افسران اورجوانوں کے قاتل ملک اورقوم کے دشمن ہیں۔صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پرحملہ بزدلانہ فعل ہے، پاک فوج نے قوم کا سر فخرسے بلند کر دیا۔