کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مکہ مکرمہ میں فرقہ واریت کے خلاف 2روزہ عالمی کانفرنس اختتام پذیر

مکہ مکرمہ (پی پی آئی) فرقہ واریت کے خاتمے کے حوالے سے سعودی عرب  میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے شریک علمائے کرام نے شرکت کی۔ پی پی آئی کے مطابق مکہ مکرمہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فرمان سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پوری دنیا سے علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی،پاکستان سے مولانا فضل الرحمان  اور مولانا شاہ اویس نورانی سمیت متعدد علمائے کرام شریک ہوئے۔ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد عیسیٰ کا کہنا تھا کہ وہ سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو امت مسلمہ کی وحدت کیلئے کوشاں ہیں،۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت کی بدولت اسلام کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے جس سے اسلام کے دشمن فاہدہ اٹھاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم اللہ اور رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر آگے بڑھیں اور فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر سے دور رہیں