‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد(پی پی آئی) پیپلز پارٹی کی  رہنما اور سابق وزیرشیری رحمان نے فلسطین میں اسرائیلی حملوں میں معصوم بچوں اور شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے رمضان المبارک میں جنگ بندی کے بجائے خوفناک حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک بار پھر الشفاہسپتال پر حملہ کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق شیری رحمان نے کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 13 ہزار سے زائد معصوم بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق ہزاروں مزید بچے غذائی قلت کا شکار، زخمی اور لاپتہ ہیں جو ممکنہ طور پر ملبے تلے دب گئے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 31 ہزار 6 سو 45 فلسطینی شہید اور 73 ہزار 6 سو 76 زخمی ہوچکے ہیں، یہ دل دہلانے والے اعداد و شمار اس انسانی بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے جس کو دنیا پچھلے چھے ماہ سے نظرانداز کر رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال فوری طور پر عالمی توجہ اور کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، افسوس ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی اب ایک نیا معمول بن چکا ہے جس پر کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔