کوئٹہ(پی پی آئی)کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشن جواد طارق کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ایف سی چیک کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایف سی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کا مزید کہنا تھا کہ دھماکا کریکر کا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کیے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
Next Post
اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات برآمد،4 ملزمان گرفتار
Tue Mar 19 , 2024
کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے پانچ کارروائیوں میں 52 کلومنشیات برآمد کرتے ہوئے4ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،لاہوراورتربت میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 51 کلو چرس برآمد،440 گرام آئس برآمد کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 124 […]
