موٹر سائیکلوں کی چوری اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گروپ کے دو کارندے گرفتار

کراچی(پی پی آئی)کلفٹن پولیس نے منشیات فروشوں اور موٹر سائیکل  لفٹروں کیخلاف آپریشن کے دوران مین توحید کمرشل فیز-v میں کامیاب کارروائی  کر کے موٹر سائیکلوں کی چوری اور گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے گروپ کے دو کارندوں کو  مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔پی پی آئی کے مطابقملزمان کے نام رفیق  اورسلطان  بتائے گئے ہیں۔دونوں گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 210 گرام چرس و تھانہ درخشاں سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Next Post

زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نہیں نکلا، درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Tue Mar 19 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی، […]