مریم نواز کا اپنے دوروں کے دوران دکانیں و مارکیٹیں بند نہ کرنے کا حکم

لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دوروں کے دوران دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسی شہر کے دورے کے دوران دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی، مریم نواز کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،4 نکاتی ایجنڈا جاری

Tue Mar 26 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس  بدھ 27 مارچ کو طلب کرلیا۔کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔اجلاس میں مالی سال 2023-24 کی وسط مدتی بجٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں مالی سال 2021..22کیلئے وفاقی‘ صو بائی اور ضلعی حکومتوں کی کمبائنڈمالیاتی رپورٹس پیش […]