ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایسٹر خوشیاں تقسیم کرنے کا تہوار ہے: وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، ایسٹر خوشیاں تقسیم کرنے کا تہوار ہے، ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبہ کا مظہر ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے، مسیحی برادری نے ناصرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ملک کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اور وابستگی شک وشبہ سے بالا تر ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لئے بلا تفریق مذہب و نسل مساوات، آزادی اور سلامتی کی تلقین کی ہے، ہمیں آج محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔