عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی کے حافظ نعیم  رکن سندھ اسمبلی منتخب، کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے پی ایس 129 سے حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے نوٹیفکیشن رکا ہوا تھا تاہم حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیے۔پی پی آئی کے مطابق حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری  ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی ارکان کی تعداد 2ہوگئی۔سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے37 اور پیپلزپارٹی کے ارکان 117 ہیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد 9 اور جی ڈی اے کے 3 ارکان ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن اسمبلی یا سٹی کونسل میں سے کوئی ایک نشست رکھ سکیں گے، حافظ نعیم بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے بھی رکن ہیں۔