اسلام آباد(پی پی آئی)حکومتِ پاکستان کے 38 حاضر سروس وفاقی سیکرٹریز میں سے 26 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ وفاقی بیوروکریسی کے اعلیٰ ترین عہدوں پر ایک بھی عہدیدار ایسا نہیں ہے جس کا تعلق بلوچستان سے ہو۔ پیپلزپارٹی کی شہلا رضا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں وزیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سیکریٹریز کی مکمل فہرست اْن کے ڈومیسائل کے ساتھ فراہم کی۔