اسلام آباد(پی پی آئی)ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورزملازمین کے ہڑتال، مظاہروں اوراحتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز میں 6 ماہ کے لئے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لازمی سروس ایکٹ کااطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، اس فیصلے کامقصد یوٹیلٹی اسٹورز پرشہریوں کواشیاکی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔لازمی سروس ایکٹ کے تحت ہڑتال، مظاہروں اوراحتجاج پرپابندی لگانے کے ساتھ ساتھ یونیز کی سرگرمیوں پربھی پابندی لگادی گئی۔لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ابتدائی طورپرلازمی سروس ایکٹ کانفاذ6 ماہ کیا گیا ہے جس میں توسیع ہوسکے گی۔