حیدرآباد: ناظم امتحانات (اینوئل) جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی جانب سے یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے بی ایس سی (پاس) پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحان 2014 کے امتحانی فارم جمع کرنے کا شیڈیول جاری کردیا گیا۔بی ایس سی (پاس) پارٹ ون فریش و فیلوئر امیدواروں کی امتحانی فیس 2420 روپے، بی ایس سی (پاس) پارٹ ٹو فریش امیدواروں کی فیس 4345 روپے جبکہ فیلوئر امیدواروں کی فیس 2850 روپے مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی فارم 30 جون تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ یکم جولائی سے 15 جولائی تک 500 روپے لیٹ فی، 16 جولائی سے 30 جولائی تک 1000 ہزار روپے لیٹ فی، 31 جولائی سے 15 اگست تک 1500 روپے لیٹ فی، 16 اگست سے 30 اگست تک 2000 روپے لیٹ فی اور 31 اگست سے 2500 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس سی (پاس) پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2013 کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار ایم ای (پریویس) سالانہ امتحان 2014 میں امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ امتحانی فی کا چالان/ڈمانڈ ڈرافٹ/پے آرڈر حبیب بینک لمیٹڈ کی مقررہ برانچز میں جمع کروا سکتے ہیں۔
Next Post
صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا:منظوروسان
Mon Jun 9 , 2014
حیدرآباد: صوبائی وزیر جیل خانہ جات ، اینٹی کرپشن ، انکوائیریز اور معدنیات منظور حسین وسان نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈو محمد خان میں ایک کھلی کچہری منعقد کی ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین کی ہدایت کے تحت ہر ضلع میں صوبائی وزرا کھلی کچہریاں منعقد کرکے عوام کے مسائل کے حل کے لیے […]
