سجاول(پی پی آئی) سندھ کے ضلع سجاول میں او جی ڈی سی ایل نے کھدائی کے دوران 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹرگیس کا ذخیرہ دریافت کرلیا۔تفصیلات کیمطابق سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے،او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہیکہ دریافت سے ملکی ٹائٹ گیس ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کرگیس دریافت سے آگاہ کر دیا،خط میں کہا کہ گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔