لاہور (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں بیساکھی منانے کیلئے آنے والے سکھ بہن بھائیوں کو ”جی آیاں نوں ”۔بیساکھی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بیساکھی پنجاب کی منفرد ثقافت کی پہچان ہے،ڈھول کی تھاپ پر درانتی سے گندم کی سنہری فصل کاٹ کر بیساکھی کاآغاز ہوتا ہے تو خوشیاں ہر سو پھیل جاتی ہیں، بیساکھی خوشیوں سے مہکتا تہوار ہے،سب بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلے پاکستانی پھر ٹھیٹھ پنجابی ہوں، پنجاب دل میں بستا ہے، میرے پنجاب کا ہر فرد بیساکھی کی خوشی میں برابر کا شامل ہے،پنجابی تہوار بیساکھی کو سرکاری طور پر باقاعدہ منانے کا آغاز کررہے ہیں،دنیا بھر سے آنے والی سکھ برادری کے لیے حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتار پور اور لاہور میں بیساکھی کی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیاہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ بیساکھی کی خوشیوں کو سدا قائم و دائم رکھے، پنجاب میں سکھ یاتریوں کو مذہبی اور ثقافتی سیا حت کے لئے بہترین ماحول اور سہولتیں دے رہے ہیں۔
Next Post
ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستان کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اظہار تشویش
Sun Apr 14 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی پر مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، پاکستان نے کئی ماہ سے غزہ […]
