راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے

راولپنڈی (پی پی آئی)  راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے مؤثر انتظامات کیے گئے، گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 432 افسران سیکیورٹی پر مامور ہیں، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی انجام دیں، ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عبادت کے لیے گرجا گھروں میں آنے والے افراد کی سیکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

Latest from Blog