ٹرین میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ملت ایکسپریس میں ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش ملی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کے مطابق 7 اپریل کی رات ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، خاتون کا تعلق جڑانوالہ سے تھا۔یاد رہے کہ ملت ایکسپریس میں پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی ریلویز پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔خاتون پر ہاتھ اٹھانے والے کانسٹیبل میر حسن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، تاہم بعد میں اہلکار ضمانت پر رہا ہو گیا تھا۔خاتون کے بھائی افضل کے مطابق بہن کراچی کے ایک بیوٹی پارلر میں ملازمت کرتی تھی اور عید منانے کیلئے کراچی سے جڑانوالہ آ رہی تھی۔بھائی نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بہن پر تشدد کے بعد اس کی موت کی بھی تحقیقات کی جائے۔ویڈیو میں یہ بھی سنا گیا تھا کہ خاتون کہہ رہی تھی کہ ’مار کیوں رہا ہے، مار نہیں، مار نہیں۔

Latest from Blog