پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عظیم ڈراما نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد(پی پی آئی)تھیٹر کی دنیا کی اہم شخصیت اورعظیم ڈراما نویس،شاعر شیکسپیئر کی برسی منگل 23 اپریل کو منائی جائے گی۔انھوں نے23 اپریل 1616ء کو وفات پائی تھی۔پی پی آئی کے مطابق1564میں برطانیہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہونے والے ولیم شیکسپیئر معمولی تعلیم یافتہ تھے۔ نوجوانی میں روزی کمانے کے لیے لندن چلے گئے اور وہاں ایک تھیٹر میں اسے معمولی کام مل گیا اور یہیں ان کے اندر لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔شیکسپیئر نے کیرئیر کے آغاز میں پہلے چھوٹے موٹے کردار نبھائے ا اور پھر تھیٹر کے لیے ڈرامے لکھنے لگے۔ ان کے انداز تحریر اور کاٹ دار مکالموں نے انھیں بے مثال شہرت اور مقبولیت سے ہم کنار کردیا