خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری

لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں 50 ہزارگھرانوں کو سولر سسٹم دینے کی منظوری دیدی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں صوبے کے 50 ہزارگھرانوں کو ایک کلو واٹ سولر سسٹم دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کردی۔اجلاس میں شرکا کو ایک کلو واٹ سولرسسٹم سے متعلق ٹیکنیکل امور پر بریفنگ دی گئی۔روشن پنجاب پروگرام کا مقصدمہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کاربڑھایا جائے گا،۔پنجاب بھر کے 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل قرار دیے گئے، ون کے وی سسٹم میں 2سولر پلیٹیں، بیٹری، انورٹر اور تار شامل ہیں، ون کے وی سولر سسٹم سے پنکھے، لائٹیں، چھوٹی موٹر چلائی جا سکے گی۔