سچن ٹنڈولکر ویرات کی مدد کرنے ممبئی پہنچ گئے

ممبئی:بھارتی کرکٹ اسٹارسچن ڈنڈولکر ویرات کوہلی کی مدد کرنے ممبئی پہنچ گئے ۔تجربہ کاربلے بازسچن ٹنڈولکر نے اس وقت ویرات کوہلی کی کوچنگ کرنے کا ارادہ کر لیا تھا جب دورہ انگلینڈ کے موقع پر ویرات کوہلی باہر سے آنے والی آف اسٹم گیند کو کھیلنے میں مسلسل ناکام ہوتے رہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ویرات کوہلی کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے رہے ،اس موقع پر پریکٹس سیشن میں موجود انڈین کرکٹ ٹیم کے منیجرلال چند نے کا کہنا تھا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر نوجوان کھلاڑیوں کو اس جیسے معمولی نوعیت کے مسائل سے بچنے کے لیے وقت دینا چاہیئے اس سے نوجوان کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

Next Post

مشرفی مرتضی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Fri Sep 19 , 2014
ڈھاکا:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ایشین گیمز کے لیے15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ مشرفی مرتضی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم میں اسٹار آل راونڈر شکیب الحسن اور روبیل حسین کی واپسی ہوئی ہے، حال ہی میں غازی اور حسین کا باولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ […]