خضدار کرکٹ چمپئن لیگ کا افتتاح آج ہوگا‘ 12 مئی تک جاری رہے گی

خضدار(پی پی آئی) کمشنر قلات ڈویڑن علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی. ٹورنامنٹ کاافتتاح تین مئی کو جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے 14 نامور کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ 3 سے 12 مئی تک پی سی بی کے قوانین کے تحت جاری رہے گی۔پی پی آئی کے مطابق مہمان ٹیموں کو رہائش و ٹرانسپورٹ و سفری اخراجات دیئے جائیں گے خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ T10 لیگ ہے جیتنے والی ٹیم کے لئے انعام 2 لاکھ اور رنر اپ کے لئے 1 لاکھ انعام رکھا گیا ہے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو 125 سی سی موٹر سائیکل انعام بھی دیا جائے گا مختلف اسٹالز بھی لگائے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد داخلی و خارجی راستے سیل

Thu May 2 , 2024
لاہور(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پولیس افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد محکمہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا، شہر بھر میں فوری ناکہ […]