لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد داخلی و خارجی راستے سیل

لاہور(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد پولیس افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پی پی آئی کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد محکمہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا، شہر بھر میں فوری ناکہ جات لگانے کی ہدایت بھی جاری کر دی اور شہر میں جنرل ہولڈ اپ لگا دیا گیا، سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے اور گھر جاتے ہوئے اسلحہ ساتھ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنیکا فیصلہ

Thu May 2 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیا قرض پروگرام سائن کرنے کیلئے وزارت خزانہ نے متعلقہ وزارتوں کو اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، تمام اہم اہداف کا ڈھانچہ تیار کر کے آئی ایم […]