یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث پی آئی اے

دبئی/کراچی(پی پی آئی)پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دیں۔ متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں۔  پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی,قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو  خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔   پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی زخمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے, صورتحال بحال ہوتی ہی پی آئی اے اپنا فضائی اپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خضدار کرکٹ چمپئن لیگ کا افتتاح آج ہوگا‘ 12 مئی تک جاری رہے گی

Thu May 2 , 2024
خضدار(پی پی آئی) کمشنر قلات ڈویڑن علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی. ٹورنامنٹ کاافتتاح تین مئی کو جناح اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے 14 نامور کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی خضدار کرکٹ چیمپئن لیگ 3 سے 12 مئی تک پی سی […]