اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حج 2024کیلئے فلائٹ آپریشن آج شروع، شیڈول جاری

کراچی(پی پی آئی)حج 2024کیلئے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون تک جاری رہے گا، پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اتریں گی۔24 مئی تا 9 جون تک بیشتر پروازیں جدہ ایئرپورٹ پر اتریں گی،پی پی آئی کے مطابق فلائٹ آپریشن کے پہلے روزکراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے، اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ ہوں گے، لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر روانہ ہوں گے، ملتان سے دو پروازوں کے ذریعے 329 عازمین کرام سفر حج کا آغاز کریں گے، سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو روانہ ہو گی، سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی، 259 حج پروازوں کے ذریعے سرکاری حج سکیم کے 68 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچیں گے، حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا، 20 جون کو پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔