پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار سے متجاوز

اسلام آباد(پی پی آئی)ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 30 اپریل سے 10 مئی تک مزید 11 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کے لیے 576 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں  لائی گئی ہے۔ اپنے ملک جانے والے افغانوں میں 4987 مرد، ایک 3214 خواتین اور 2 ہزار 805 بچے شامل تھے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10 مئی تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 67 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔ؑENDS-PPI