کراچی (پی پی آئی)ملک بھر کے علماومشائخ کی نمائندہ تنظیم علماومشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئر مین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت وزیر خارجہ حسین امیر‘ مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی‘ صوبہ تبریز کے امام محمد علی الہاشم کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر دکھ اور رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے نڈر لیڈر تھے،مسلم امہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔،ایرانی صدر شفیق انسان‘ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، پی پی آئی کے مطابق صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت دیگر رفقاء کی شہادت پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا۔قبل ازیں انہوں نے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران سے خانہ فرہنگ پہنچ کر تعزیت کی اور تعزیتی کتاب میں تاثرات قلمبند کیئے، دریں اثناایرانی صدر ابراہیم رئیسانی اور ان کے رفقاکے درجات بلندی کے لئے علما مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سیکریٹریٹ میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا
Next Post
بین الاقوامی چائے کا ثقافتی فیسٹیول بیجنگ کے شہر چاؤیانگ میں منعقد ہوا۔
Tue May 21 , 2024
2024 بیجنگ چاو ¿یانگ بین الاقوامی چائے کے ثقافتی فیسٹیول کی آرگنائزنگ کمیٹی بیجنگ، 21 مئی 2024/ ڑنہوا۔ ایشیا نیٹ/– 2024 چاؤیانگ میں چائے کا بین الاقوامی ثقافتی فیسٹیول حال ہی میں چاؤیانگ پارک اور جون وانگفو ہوٹل میں شروع ہوا، جس میں ٹی پارٹی، چائے سے متعلق نظموں اور روایتی چینی طرز پرفارمنس کے لیے 100 سے زائد چائے […]