شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی بجٹ میں ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں اضافے کاخدشہ

 اسلام آباد(پی پی آئی)آئندہ وفاقی بجٹ میں سگریٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے،سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15سے 19فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع وزارت صحت کاکہنا ہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے پر سفارشات مرتب ہو رہی ہیں،وزارت صحت کو سگریٹ پر ٹیکسز کی سفارشات بھجوائی گئیں ہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹوبیکو کنٹرول سیل نے سگریٹ مہنگا کرنے کی سفارشات تیار کیں،وزارت صحت سفارشات رواں ہفتے وزارت خزانہ کو بھجوائے گی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15سے 19فیصد تک اضافے کا امکان ہے،حکومت نے سگریٹ پیکٹ کی کم سے کم قیمت 127روپے مقرر کی،حکومت سگریٹ پیکٹ پر 120روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لے رہی ہے،سگریٹ قیمتوں بارے سفارشات کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی،سگریٹ پیکٹ پر ایف ای ڈی میں 15 سے 19 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملک میں لوکل انڈسٹری کا سگریٹ پیکٹ 90 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ملٹی نیشنل سگریٹ ساز کمپنیز نے گزشتہ سال 173 ارب ٹیکس دیا تھا جبکہ لوکل کمپنیزپر گذشتہ سال 240 ارب ٹیکس چوری کا الزام ہے،ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں اضافے کاخدشہ ہے۔