تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جا گری، 28 مسافر جاں بحق

واشک(پی پی آئی) تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بس میں ڈرائیور 2 کنڈیکٹر سمیت 48 افراد سوار تھے، طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت کے لئے رکھی گئی ہیں۔اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کے مطابق کے مطابق تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 واشک حادثہ میں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر محسن نقوی کا اظہار افسوس

Wed May 29 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشک کے قریب تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق محسن نقوی نے کہا ہے کہ افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا، جاں […]