لاہور(پی پی آئی)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں بھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں بھکاری مافیا کے لیے بیرک تیار کر لئے گئے ہیں، بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہے۔محکمہ داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں ضرورت کے پیش نظر بیرکس بڑھا رہے ہیں، بھکاری مافیا گینگ لیڈرز کے لیے سزا میں اضافے کا قانون لا رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ قانون بچوں کے اغواء اور جبر و تشدد میں ملوث گینگ لیڈرز مافیا کو ٹارگٹ کرے گا، پیشہ ور بھکاری بنانے کے لیے بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔
Next Post
(قومی)پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،وزیرداخلہ
Sun Jun 2 , 2024
لندن (پی پی آئی)پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلیے پی ایس او اے ایس پی شہر بانو کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا۔ وزیرداخلہ نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کوپاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔وزیرداخلہ […]
