سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اساتذہ ہڑتال کا حصہ نہیں بن سکتے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(پی پی آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہڑتال کرنے والے اساتذہ کو خبردار کرتے ہوئے ایکشن کا عندیہ دیا ہے۔کوئٹہ میں سفر معلم کے عنوان سے منعقد تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بچوں کو معاشرتی تفریق کے قطع نظر تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ لازمی سروسز کا حصہ ہے اور اساتذہ کسی بھی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بن سکتے، ایسی صورت میں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی بیانیہ کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی گئی، بلوچستان میں ننانوے فیصد مسائل گورننس کی وجہ سے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے پی ایس ڈی پی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے اور کوئی نوکری نہیں بکے گی۔ سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ تشدد سے بلوچستان کو حقوق نہیں مل سکتے پارلیمنٹ ہی درست راستہ ہے، سویلین شہدا کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان ادا کرے گی۔