شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عادل عسکری انجینئرز کے ٹیکنکل الاؤنس کے لیے میدان میں آگئے

کراچی(پی پی آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری انجینئرز کے ٹیکنکل الاؤنس کے لیے میدان میں آگئے۔رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری نے انجینئرز کی تنخواہوں میں 1.5 الاؤنس کے اضافہ کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں انجینئر کی بنیادی تنخواہ میں 1.5 ٹائم الاؤنس کا اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ انجینئرز کی بنیادی تنخواہوں میں 1.5 الاؤنس کے پی کے، پنجاب، گلگت بلتستان میں بھی لگ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے 5 سال پہلے انجینئرز کے الاؤنس میں 1.5 اضافہ کا وعدہ کیا گیا تھا۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی نے کہاکہ صوبہ سندھ کا وزیر اعلی انجینئر، اسپیکر انجینئر اورسینئر وزیر انجینئر پھر بھی انجینئر ٹیکنیکل الاؤنس سے محروم ہیں۔