شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 مال گاڑیوں کی عالمی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار

لاہور(پی پی آئی)چین نے پاکستان ریلوے کو ٹیکنالوجی کی مکمل ٹرانسفر کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔پاکستان ریلوے نے مال گاڑیوں کی بین الاقوامی معیار کی ویگنیں مقامی طور پر تیار کر لیں۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے لاہور کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ویگنوں کا افتتاح

 کیا۔40ہائی کپیسٹی ویگنیں ریلوے فلِیٹ میں شامل کر دی گئیں۔جدید ڈیزائن کی حامل ویگنیں کنٹینروں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر سکیں گی۔چینی ٹیکنالوجی سے بننے والی ویگنوں کے پاس 70ٹن لوڈ لے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب مال گاڑی بھی 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔مالی سال 26-2025کے اختتام پر ایسی 820کوچز ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی۔مقامی طور پر ویگنوں کی تیاری سے فارن ایکسچینج ریزرو کی بچت ہوگی،ویگنوں سے ہر سال آمدن میں 9ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے کہا کہ ویگنوں کی مقامی سطح پر تیاری خود انحصاری کی جانب اہم اقدام ہے۔