شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عید منانے کیلئے لوگوں کی آبائی علاقوں کو روانگی شروع

کراچی(پی پیُٰ آئی)عید الاضحی اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے شہری علاقوں میں مقیم افراد کی آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔عید الاضحی کے دن قریب آتے ہی دوسرے شہروں سے روزگار اور دیگر کاموں کیلئے  بڑے شہروں میں قیام پذیرافراد کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔پردیسیوں کی واپسی کے باعث ریلوے اسٹیشنز،بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔دوسری جانب عید پرلوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچانے کیلئے عیدا سپیشل ٹرینوں کا بھی آغاز ہوگیا۔ پہلی عیدا سپیشل ٹرین پردیسیوں کو لے کر کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔اسپیشل ٹرین 1200 سے زائد مسافروں کو لے کر کراچی کے سٹی اسٹیشن سے روانہ ہوئی، عیدا سپیشل ٹرین 15بوگیوں پر مشتمل تھی۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدا لاضحی پر چارا سپیشل ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔