زخمی اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

سانگھڑ (پی پی آئی)سندھ کے علاقے ضلع سانگھڑ میں کھیت میں گھسنے پر بااثر افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والے اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنمافریال تالپورکی ہدایت پر زخمی اونٹٹ کو کراچی کے اینیمل شیلٹر پہنچادیا گیا ہے، اینیمل ویلفیئر کمیٹی کے ارکان اور رہنما پیپلز پارٹی جام شبیر اور سمیتا سید نے زخمی اونٹنی کو اپنی نگرانی میں کراچی پہنچایا۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اینیمل شیلٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے زخمی اونٹ کا علاج شروع کردیا ہے، فریال تالپور کے احکامات پر زخمی اونٹ کو سانگھڑ سے لے کر آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی اونٹ کامکمل علاج کیا جائیگا اورمصنوعی پاؤں لگایا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔بعد ازاں وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5 افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔

Latest from Blog