سرینگر(پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسکول بچوں کو صبح کی اسمبلیوں میں بھارت کاقومی ترانہ گانے کے لئے مجبور کرنے پر مودی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس حکم نامے کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعلیمی اداروں کے خلاف بی جے پی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔بی جے پی کی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے تمام اسکولوں کو صبح کی اسمبلیوں میں بھارت کاقومی ترانہ گانے کا حکم دیا ہے تاکہ کشمیری مسلمان طلبا ء کو اپنے مذہبی اور ثقافتی ورثے کو ترک کرنے پر مجبورکیا جائے۔حریت ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد علاقے کی مسلم شناخت کو مٹانا اور مسلم اکثریت والے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہندوتوا نظریہ مسلط کرنا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بی جے پی حکومت کے اس ظالمانہ رویے کی بھی شدید مذمت کی جس کے تحت اس کے رہنماؤں اور خواتین سمیت ہزاروں کشمیریوں کو گزشتہ سات سال سے غیر قانونی طورپر نظربند رکھا گیا ہے۔بیان میں اقوام متحدہ اور دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرکے فرقہ وارانہ بنیادوں پر مبنی اس فیصلے کو واپس لینے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔۔
Latest from Blog
اسلام آباد (پی پی آئی) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر
دکی (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط میں منگل کو بس
کراچی (پی پی آئی) شہر کی انتظامیہ نے انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے
کراچی (پی پی آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈاکو ہتھیار
کوئٹہ (پی پی آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی-ایم) کے قائم مقام صدر ساجد
کراچی(پی پی آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والانے بجلی کی بدترین
جنیوا(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کی رہنما اور کشمیری
مظفرآباد(پی پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے بھارتی فوجی قبضے
سرینگر(پی پی آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی
کراچی(پی پی آئی) کیمیائی علوم کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دینے پر بورڈ آف ایڈوانس