اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  الفاظ تیر سے بھی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں،شاہد آفریدی

کراچی  (پی پی آئی)یوٹیوبر عمران ریاض خان کے الزامات پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔نجی  ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ نہ تو میں سلیکٹر ہوں، نہ کوچ ہوں میں تو اس سسٹم کا حصہ ہی نہیں ہوں۔  حیرت ہوتی ہے کہ لوگ جھوٹ کو کس طرح بیچتے ہیں، یہ لوگ اپنے اولاد کو حلال رزق کہلاتے ہیں کہ نہیں کھلاتے؟ یہ لوگ کس طرح جھوٹ پھیلاتے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ آپ کو اتنے لوگ فالو کرتے ہیں اور آپ لوگوں میں جھوٹ پھیلاتے ہیں تو آپ کہاں اسٹینڈ کرتے ہیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ایک سینئر رہنما سے بات ہورہی تھی تو کہا کہ لالا، سوری وہ چیزیں سوشل میڈیا پہ ہورہی ہے، ہم خود بھی تنگ ہیں لیکن آپ کو رپلائی نہیں کرنا چایئے تھا۔ تو میں نے کہا کہ کیوں نہیں کرنا چایئے تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ وہ (عمران ریاض) جب سے بیچارا باہر آیا ہے وہ مینٹلی اسٹیبل نہیں ہے تو میں نے کہا کہ مجھے تو اس چیز کا پتہ نہیں تھا اگر ایسا ہے تو اللہ انہیں صحت دے۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ کے اتنے زیادہ فالورز ہوں تو آپ کے الفاظ تیر سے بھی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں کیونکہ کمان سے نکلے تیر کو واپس لانا مشکل کام ہے، جو آپ کہہ رہے ہوں کیا آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے؟ کیا سورس ہے جو آپ اتنے کانفیڈنس سے اتنا بڑا جھوٹ بول رہے ہو۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو ایسے قوانین آنے چاہیے جس کے تحت  جھوٹ پھیلانے والوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کیے جائیں یا جرمانہ عائد کیا جائے۔