میرپور انتظامیہ کسی اور کی گود میں کھیل رہی ہے،طاہر کھوکھر

مظفرآباد(پی پی آئی) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما  سینئر پارلیمینٹرین سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ سابق پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین ایکشن کمیٹی تحفظ مرکزی جامع مسجد محمد طاہر کھوکھر  نے کہا ہے کہ سینئر پارلیمنٹرین و صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری  محمد یاسین نے گزشتہ دنوں ملک جوس سنٹر میرپور  کے جھگڑے اور بعد ازاں تھوتھال پولیس تھانہ میرپور میں مسلم لیگ ن کے  ایک متوالے سہیل ملک اور اس کے حامیوں کی طرف سے قانون کو ہاتھ میں لینے اور تھانہ کے اندر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر اپنے حلقہ انتخاب کے اپنے ووٹروں کو زدوکوب کرنے کے ناخوشگوار واقعہ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر ملزم سہیل ملک کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے اور تھانہ پولیس تھوتھال کے ایک سب انسپکٹر سمیت 8پولیس اہلکاران کی غفلت پر انہیں معطل کرانے کا اقدام اٹھا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ چوہدری یاسین اپنے ووٹروں کا دفاع کرنا جانتے ہیں یہی وجہ ہی کہ کہ وہ عرصہ سے آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن چلے آرہے ہیں اور حکومت میں بھی سینئر وزیر اور وزیر رہ کر لوگوں کی خدمت کر چکے ہیں جس کے لیئے وہ یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں،  ہم تو کب سے حکومت کو جگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جگا رہے ہیں مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے  میرپور کی انتظامیہ جانبدارہو چکی ہے وہ کسی اور کی گود میں کھیل رہی ہے میرپور کی انتظامیہ اور پولیس بے گناہوں کو گرفتار، جھوٹے مقدمات، جیلوں میں پابند سلاسل کرنا اصل مجرموں کو بچانا ان کیء جگہ بے گناہوں پر مقدمات بنانا سب کچھ ہو رہا ہے جس کا یہ منہ بولتا ثبوت واضح ثبوت ہیں مگر حکومت خاموش ہے۔

Latest from Blog