خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان نے چمن ماسٹر پلان کا افتتاح کردیا

چمن (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو کہا ہے کہ چمن کی ترقی اور چمن کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمسایہ ملک افغانستان کی سرحد سے متصل شہر چمن کے اپنے پہلے روزہ دورے کے دوران چمن ماسٹر پلان کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔ چمن ماسٹر پلان منصوبے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ چمن کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے قابل عمل پالیسیاں بنائی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو چمن ماسٹر پلان کے حوالے سے تھریڈ بیئر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔