شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشتواڑ: آتشزدگی کے پراسرار واقعے میں مسلمانوں کی پانچ دکانوں خاکستر

جموں (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آتشزدگی کے ایک پر اسرار واقعے میں ایک مسلمان شخص کی پانچ دکانیں خاکستر ہو گئی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے پیاس ناگسینی میں گزشتہ رات آگ لگنے سے طالب حسین کی پانچ دکانیں جل گئیں۔ واقعے میں لاکھوں مالیت کا سامان برباد ہوا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔مقامی باشندوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت میں واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے پیچھے فرقہ پرست ہندو?ں کا ہاتھ ہے جسکا مقصد مسلم کمیونٹی کو معاشی طور پر مفلوک الحال کرنا ہے۔ انہوں نے ضلع بھر میں بڑی تعداد میں قائم بھارتی فورسز کے کیمپوں کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ فوجیوں کی موجودگی میں ایسے واقعات کیسے رونما ہوسکتے ہیں۔مقامی افراد نے آتشزدگی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔