اسلام آباد)پی پی آئی)وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خریف سیزن کیلئے ملک میں یوریا کھاد کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہا کہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق شکایات کے اندراج کیلئے ٹول فری نمبر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ربیع سیزن کیلئے یکساں قیمتوں پر مشتمل نظام لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں قیمت فروخت یکساں ہونی چاہیے۔رانا تنویر نے کہا کہ صوبے اور کمپنیاں یوریا کھاد کی قیمتوں کی نگرانی کریں۔انہوں نے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ کھاد کمپنیوں کی یوریا مصنوعات کے معیار کی جانچ پڑتال کریں۔کھاد کمپنیوں کے نمائندوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی مقامی ضرورت کو پوری کرنے کے لئے تمام پیداواری یونٹ اپنی مکمل صلاحیت بروئے کار لائیں گے۔