جنوب مشرقی سندھ مین گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

کراچی(پی پی آئی)اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرآندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش:پنجاب: نارووال 32، حافظ آباد 25، لاہور (اپر مال 23، نشتر ٹاؤن 22، جیل روڈ 21، گلبرگ 20، لکشمی چوک، سٹی 18، قرطبہ چوک 15، سمن آباد 11،چوک ناخدا، مغل پورہ، تاج پورہ 06، ایئرپورٹ 05،جوہر ٹاؤن 03، پانی والا تالاب 01)، گجرات 17، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 14، سٹی 08)، منڈی بہاؤالدین 06، گوجرانوالہ 04، چکوال، شیخوپورہ 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 16، راولاکوٹ 02،خیبرپختونخوا: مردان 06، کالام 03، دیر لوئر 01، بلوچستان: ڑوب 05، گلگت بلتستان: استور میں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔گذشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی47،بہاولپور،دالبندین 46، سبی،دادو،بھکراور جیکب آبادمیں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 بھارت میں مسلم مخالف تشدد میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے:رپورٹ

Sun Jun 30 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد:ہندوتوا نظریے کی حامل مودی حکومت کے دور میں بھارت میں مسلم مخالف تشدد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھاگیاہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں پر بڑے پیمانے پر ظلم و ستم اور منظم تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی […]