بارہمولہ(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے ضلع کے سیاحتی مقام گلمرگ کے بالائی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فورسز کا آپریشن جاری تھا۔
Next Post
برسلز میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کانفرنس منعقد ہوگی، اوورسیز کشمیریوں سے رابطے
Mon Jul 1 , 2024
برسلز(پی پی آئی)حکومت آزاد کشمیر کے تحت جلد ہی یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اْجاگر کرنے کیلئے اہم فیصلے متوقع ہیں،پی پی آئی کے مطابق اس کانفرنس میں دنیا بھر میں مقیم کشمیری شریک ہوں گے، کانفرنس میں مسئلہ کشمیرعالمی ایوانوں میں پہنچا نے […]