اسلام آباد(پی پی آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیاکہ میڈیکل کالجز کی فیس پر کون سا قانون لگتا ہے؟ سپریم کورٹ ایسے تو کیس نہیں سن سکتی۔۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ ریگولیٹری کے پاس جائیں، سپریم کورٹ کا میڈیکل کالجز کی فیس دیکھنے سے متعلق کیا کام؟ کیا ہم اس پر کمیشن بنا سکتے ہیں؟پی پی آئی کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ کا ذاتی مسئلہ ہے تو ریگولیٹری سے رجوع کریں۔