سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے حکومت سے ٹیکس ریونیو میں ڈیڑھ فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(پی پی آئی) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے ٹیکس ریونیو میں ڈیڑھ فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کا پاکستان کے ساتھ تقریباً 7 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان 13 سے 23 مئی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔آئی ایم ایف کا توسیعی فنڈ سہولت پروگرام 37 ماہ کی مدت کے لیے ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہو گا۔ پاکستان کو اپنے مالیاتی پارٹنرز کی طرف سے فنانسنگ کی یقین دہانیاں کرانا ہوں گی۔اعلامیہ کے مطابق حکومت کو ٹیکس ریونیو میں ڈیڑھ فیصد اضافہ کرنا ہو گا جبکہ ریٹیل، ایکسپورٹ اور زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا۔ صوبے اپنے ذرائع سے ٹیکس بڑھانے کے لیے اقدامات کریں گے۔خدمات پر سیلز ٹیکس اور زرعی انکم ٹیکس کو بڑھانا ہو گا جبکہ قانونی پیچیدگیوں کو یکم جنوری 2025 سے پہلے ختم کیا جائے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ کرنا ہو گا۔