سری نگر(پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو”یوم شہدائے کشمیر“ پر سرینگر میں مزار شہدائنقشبند صاحب جانے سے روک دیا۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر لکھا ”13جولائی یوم شہداء، ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے روکنے کیلئے ظلم وجبر کا ایک اور دور جنہوں نے جموں و کشمیر میں ایک منصفانہ،صاف و شفاف اور جمہوری حکومت کے قیام کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں، کشمیر میں انتظامیہ ان قربانیوں کو نظر انداز کرنا چاہتی ہے۔“، محبوبہ مفتی نے بھی ”ایکس“ پر لکھا ”مجھے مزارِ شہدائجانے سے روکنے کے لیے میرے گھر کے دروازے ایک بار پھر بند کر دیے گئے ہیں، یہ شہدائآمریت، جبر اور ناانصافی کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت کی ایک لازوال علامت ہیں، ہمارے شہداکی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیریوں کے جذبے کو کچلا نہیں جا سکتا۔“