ریاض/کراچی(پی پی آئی)سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 7.424 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔پی پی آئی کے مطابق جون میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 809 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 57 فیصد زیادہ ہے۔
Next Post
آل پارٹیز الائنس کا ہفتہ شہدائے کشمیر شروع
Sun Jul 14 , 2024
مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)آل پارٹیز الائنس کے تحت 13سے 19 جولائی تک یوم شہدائے کشمیر اور یوم قرار داد الحاق پاکستان کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین شوکت جاوید میر نے کہا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے درمیان مضمون نویسی تقریری مقابلے منعقد کروائے […]