پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے جمہوری نظام اور آئین سے نہ کھیلے:جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ(پی پی آئی) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے سے مسلم لیگ (ن) اپنے ہی پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے۔ مسلم لیگ اپنی سیاسی انا کی تسکین کیلئے جمہوری نظام اور آئین سے نہ کھیلے،ملک کو اس وقت سیاسی ومعاشی استحکام کی ضرورت ہے نہ کہ عدم استحکام کی انہوں نے کہا کہ ملک میں 71 جیسے حالات جان بوجھ کر پیدا کررہے ہیں ایک دفعہ تو انتخابات کے نام پر جمہوریت کا خون ہوا ہے اب سیاسی جماعت پر پابندی کی غیر آئینی فیصلے سے  ملک میں انارکی پھیلے گی،پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست اورنظریہ ضرورت کی آڑ میں غیر جمہوری فیصلوں سے خطرناک نتائج بھگتنے پڑیں گے