لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ،مختلف علا قوں سے مختلف مقدمات میں مطلوب 14روپوش اشتہاری ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدری تھانہ کی پولیس نے روپوش ملزمان عبدالجبار جتوئی ،غلام عباس ڈہانی،مریدعاربانی،مارکیٹ تھانہ پولیس اشتھاری ملزم شعیب جتوئی ،عاشق لغاری،اظہر آگانی،عبداللطیف کھیڑو،اختیار ببلو کورائی،قلندر بخش بروہی،شمشیر چانڈیو،رابیل کھکھرانی،مولا بخش بگھیو،رحیم کاندھڑو کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے تین عدد پسٹل اور ایک بندوق برآمد کرلی ۔ایس ایس پی خالد مصطفی کورائی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔