پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وفاقی بجٹ کے بعدمہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی بجٹ کے تین ہفتے کے بعد بھی ملک میں مہنگائی کا زور جاری ہے اور ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.76 فیصد بڑھ گئی ہے۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 29 اشیاء مہنگیہوئیں اورصرف 5 کے نرخ کم ہوئے،ایک ہفتے کے دوران چکن فی کلو 38 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا،مرغی کی فی کلو قیمت 373 سے بڑھ 412 روپے تک پہنچ گئی۔390 گرام خشک دودھ 44 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا،رواں ہفتے کے دوران پیٹرول فی لیٹر 10 روپے تک مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 6 روپے 78 پیسے، لہسن فی کلو 10 روپے 42 پیسے  ریٹ بڑھ گیا۔دالیں،تازہ دودھ، چینی،چاول اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سستی ہونے والی چیزوں میں ٹماٹر فی کلو 7 روپے 29 پیسے، کیلے 3 روپے 62 پیسے  سستے ہوئے۔پیاز،دال مسور اور ایل پی جی سستے ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ڈبل روٹی،کوکنگ آئل، چائے کی پتی سگریٹ سمیت 17 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔