محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی امید روشن ہوگئی:شہریارخان

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڑ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، زمبابوے ،ا سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں نے دورہ پاکستان پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے شکار محمد عامر کی سزا میں کمی اور ان کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے ہم نے بھرپور تیاری کر لی ہے اور امید ہے کہ ان کی کرکٹ میں واپسی جلد ممکن ہو سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی آچکی ہے اور اس میں محمد عامر کے حوالے سے رعایت کا قانون نکل آیا ہے، ہمارے ماہرین وہ تمام دستاویزات تیار کر رہے ہیں اور امید ہے کہ محمد عامر کو جلد کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا ، ہم نے ابھی محمد عامر کے کیس پر کام شروع کیا ہے جبکہ محمد آصف اور سلمان بٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہورہی ، چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کے لئے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی پر نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ، انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ نقد ، کوچ اورانتظامیہ کو ساڑھے تین تین لاکھ ، یاسر شاہ کو چھ لاکھ ، احمد شہزاد اور سرفراز احمد کو ساڑھے سات لاکھ ، اظہر علی اور ذوالفقار بابر کو دس لاکھ ، جبکہ مصباح الحق اور یونس خان کو15، 15 لاکھ فی کس ملیں گے ۔ شہریار خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کے آئی سی سی صدر بننے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور اب آئی سی سی میں ہمارے دو نمائندے شامل ہوں گے ، انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا انڈر 19 اور انڈر 13 کی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کو تیار ہیں ۔

Next Post

روہیت شرما کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں264رنز کی تاریخی اننگز

Thu Nov 13 , 2014
 کولکتہ:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر روہیت شرما نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے لمبی اننگز کا نیا ریکارڈقائم کردیا۔ روہت شرما نے 173 گیندوں پر 33 چھکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 264 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔روہیت شرما نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 250 رنزبنانے والے […]